نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار ملزم کی شناخت محبوب علی کورائی عرف طاقتور ولد آچر کے نام سے ہوئی. گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم سے اعلی کوالٹی کی 1010 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے. گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ 330/2024 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے مذید تفتیش کیجارہی ہے۔