انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے آل باکسنگ کلب کا اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے آل باکسنگ کلب کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ریلوے پریم یونین (آسی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سیدشاہداقبال مواچھ گوٹھ باکسنگ کلب کے کوچ حبیب بخش بلوچ، کیماڑی باکسنگ کلب کے استاد ابراہیم، پاکستان نیوی کے قیصر بلوچ اور دیگر باکسنگ کلب کے کوچ اور استادوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں باکسنگ کے مقابلوں کے حوالے سے بات چیت کی گٸی اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے باکسنگ کلبوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
اجلاس سے شاہداقبال نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سندھ حکومت اسپورٹس کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ باکسنگ کے فروغ کیلیۓ بھی اپنا کردار ادا کرے اور مواچھ گوٹھ باکسنگ کلب کی بہتری کے لیۓ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوباٸی اسمبلی لیاقت آسکانی سے خصوصی توجہ کی اپیل کرتے ہیں۔