اورنگی ٹاؤن مومن آباد سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد، بہنوئی قاتل نکلا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن مومن آباد سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد، اے وی سی سی ترجمان کے مطابق 8 مئی کو مومن آباد سے 12 سالہ بچے عبید کو اغوا کیا گیا تھا، ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ اغوا کاروں نے بچے کے ورثاء سے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر منگھوپیر کے علاقے سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، جائے وقوعہ پر علاقہ پولیس اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے، ایس پی اے وی سی سی، اور سی پی ایل سی حکام جاعہ وقوعہ پر موجود ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج تھا ، گرفتار ملزمان میں ایک مقتول بچے کا بہنوئی ہے، مقتول بچے کی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئی تھی، مقتول بچے کی والدہ کے پاس 15 بیس لاکھ روپے کی رقم موجود تھی، ملزمان کے پاس گھر کی تمام تر تفصیلات موجود تھیں،