ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، شوقین مرد اور مجبور خواتین گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ڈی پی او ڈیفنس ڈاکٹر فائزہ کی ہدایت پر گزری پولیس ساؤتھ کراچی کا فحاشی کے اڈے پر کاروائی بمقام گزری پل ٹوٹل پیٹرول پمپ کے سامنے بنگلہ نمبر 2A/II/II خیبان حافظ پر واقع گیسٹ ہاؤس پر کاروائی نازیبہ حرکات میں ملوث خواتین و مرد گرفتار کیے گئے اور مقدمہ درج کیا گیا پکڑے گئے اشخاص میں سے گیسٹ ہاؤس کا ملازم بھی شامل ہے جس کا نام نوید ولد امین ہے جس نے انکشاف کیا کہ اس گیسٹ ہاؤس کا مالک رضوان رحمانی نامی شخص ہے۔ اور اس ملازم کو رضوان رحمانی نے ہی کام پر رکھا تھا۔ جبکہ ملازم نے مزید انکشاف کیا کہ گیسٹ ہاؤس کا منیجر ایاز اور کیشیئر صدیق تھا جو کہ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد گذری ی پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے مالک رضوان رحمانی منیجر ایاز اور کیشیر صدیق کو مقدمے میں مفرور کر دیا گیا ہے۔