وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی ، پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، ہائر ایجوکیشن کے فروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ، پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق ، ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پرکالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو مکمل ری ویمپ کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبے بھر میں طلبہ کو20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نالج اکانومی اور آئی سی ٹی تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے اداوارمیں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا-بریفنگ کے مطابق پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں -یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے- سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور دیگر حکام نے بریفنگ میں شرکت کی