مجبور بے سہارا عورت کو ضلع خیرپور میں انصاف نہیں مل رہا

خیرپور (ایچ آراین ڈبلیو) خیرپور میرس کہ تھانہ گمبٹ کی حدود کی رواسی سوشل ورکر سکینہ جامڑو ایک سوشل ورکر ہے جو غریبوں کے مدد کے لیے کوشاں ہوتی ہیں، جس کے بیٹے کو پاک فوج میں حاضر سروس ہے اورشوہر پر کچھ دن پہلے
ضلع خیرپور کے تھانے گمبٹ کر تھانے پر سیاسی لوگوں کے کہنے پر اور کچھ پیسوں کے عوض جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی ان کے مخالف کو یہ بھی ظلم کم نظر آرہا تو انہوں نے اپنی عدالت لگا دی، اس انسان دوست سوشل ورکر سکینہ جامڑو سمیت شوہر کو بھی سخت زخمی کر کے ہاسپٹل پہنچا دیا، وہ مظلوم عورت اپنے شوہر سمیت زخموں کو دکھانے کے لیے گمبٹ تھانے اور ایس ایس پی آفیس خیرپور کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے مگر اس مظلوم عورت کو انصاف نہیں مل رہا، ایس ایس پی خیرپور زبیر احمد شیخ کی جانب سے اس معصوم سوشل ورکر زخمی عورت کو انصاف نہیں دینے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے ایس ایچ او گمبٹ کو ایف آئی آر نہیں کاٹنے کا حکم دیا ہے ایک مجبور بے سہارا عورت کو ضلع خیرپور میں انصاف نہیں مل رہا