*9مئی تو بہانہ تھا عظیم لیڈر ہی ان کا نشانہ تھا. ارسلان خالد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کراچی جناب ارسلان خالد نے اپنے جاریکردہ بیان میں کہا ہیکہ 9مئی تو بہانہ تھا عظیم لیڈر جناب عمران خان ہی ان کا نشانہ تھا، بس اسے ہی راستے سے ہٹانا تھا چوروں لٹیروں اور ڈاکوں کو ایک بار پھر اقتدار میں لانا تھا۔ قوم ان مجرموں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ جس کا سب سے بڑا ثبوت 8 فروری 2024 کا مینڈیٹ ہے قوم نے اپنا فیصلہ تو سنا دیا پر چور ڈاکو اور ان کے سہولت کاروں نے ایک بار پھر قوم کو چونا لگایا اور 9 فروری کو قوم کا مینڈیڈ محافظوں کی نگرانی میں لے اڑے۔ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ قوم نے گزرشتہ روز 9مئی کو بھی ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی امن پسند قومی جماعت ہے اور بے گناہ اسیری کاٹ رہا عظیم لیڈر ہی آج بھی اس پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کا بانی و چیئرمین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن وطن عزیز کی محبت سے سرشار ہے جس کیلئے ہمیں کسی کی جانب سے جاری کئے گئے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا اپنے بیان کے آخیر میں کہنا تھا کہ
9مئی 2023 کے ماسٹرمائنڈ اس وقت بھی حکومت کے مزے لوٹ رہےہیں اور ان کے سہولت کار ہی ان کی حفاظت پر مامور ہیں۔ ان کے دل و دماغ کے کسی کونے میں بھی شرم حیاء یا پھر اس ملک کی زرا سی بھی محبت ہوتی تو یہ خد ہی اپنا جرم قبول کرتے اور پاکستانی قوم سے معافی مانگتے اور وطن عزیز اسلامی جمہویہ پاکستان کو ترقی خوشحالی اور سلامتی کی راہ پر گامزب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے۔ انشاءاللہ بہت جلد ایسا ہی ہو گا اور پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن عمران خان اپنی قوم کے درمیان موجود ہوں گے۔