نیو کراچی ٹاؤن کے پارک و پلے گراؤنڈ کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔محمد یوسف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں،بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر 2 سیکٹر 5A-3 نارتھ کراچی میں قائم قائد پارک اوریونین کونسل نمبر 4 سیکٹر 5M نارتھ کراچی میں قائم امیر حمزہ پارک کی خستہ حالی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ باغات نیو کراچی ٹاؤن آفتاب احمد،جاوید جمال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے پارکس کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کو مرحلہ وار تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہاہے اسی سلسلے میں سیکٹر الیون ایف نیو کراچی میں نورالاسلام پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ناموں سے مزین خوبصورت مینار تعمیر کرکے عوام کے حوالے کیا جاچکا ہے اور ان خستہ حال پارکوں کی بحالی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بنادی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ یوسی چیئرمیز و وائس چیئرمیز اور ٹاؤن انتظامیہ باہمی رابطے کے زریعے حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت سر سبز و شاداب بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف نے پارکس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مزکورہ دونوں پارکس کی بحالی کے لئے مرمتی کام کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرکے تزین و آرائش اور گھاس اور پھول دار پودے لگائے جائیں تاکہ نوجوان اور بچوں کو صحت منداور خوشگوار ماحول میئسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے پارکوں میں جھولے بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔