عدالت نے رجسٹرار سوسائٹیز کو رہائشی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر عباسی کی جانب سے کراچی کی 80 سے زائد رہائشی سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے کے خلاف عدالت نے رجسٹرار سوسائٹیز سندھ ضمیر عباسی کی جانب سے جاری نوٹسز کو معطل کردیا، عدالت نے رجسٹرار سوسائٹیز کو رہائشی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا، عدالت نے رجسٹرار سوسائٹیز سندھ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار سوسائٹیز سندھ کی جانب سے بدنیتی کی بنیاد پر رجسٹرڈ سوسائٹیز کو نوٹس ارسال کرنا شروع کردیے ہیں، سوسائٹی میں آڈٹ ہونے کے باوجود تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں، متعدد سوسائٹیوں کے الیکشن ہوچکے ہیں، قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ لیکن رجسٹرار آفس سے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں رشوت طلب کی جارہی ہے، رجسٹرار سوسائٹیز کی جانب سے نوٹسز غیر قانونی ہیں، وکیل درخواست گزار نے رجسٹرار سوسائٹیز سندھ کے نوٹس کو اسٹیٹسٹکس ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ اور دیگر نے چیلنج کیا تھا