امتیاز شیخ اورساؤتھ کی موجودہ ٹیم کے خلاف مزید دستاویزی ثبوت اینٹی کرپشن میں جمع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیرقانونی تعمیرات سے مبینہ طور پر کروڑوں اینٹھنے پر امتیاز شیخ سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرتفتیش انکوائری میں مزید ٹھوس دستاویزی ثبوت تفتیشی افسر آصف راجپر کو جمع کرا دئیے گئے، واضح رہے کہ یہ انکوائری اینٹی کورٹ میں درخواست دائر کرنے پر شروع کی گئی تھی اور اس کے شکایتی ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ ہیں جنہوں نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ضلع جنوبی کے سابق افسران اشفاق کھوکھر، امتیاز شیخ، ریاض جاکھرو، عمران رضوی سمیت اور موجودہ ٹیم کے خلاف بھی بھاری رشوت لے کر غیرقانونی تعمیرات کرانے کا الزام عائد کیا تھا، اس انکوائری میں شکایتی ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے مزید پلاٹوں اور جلیس صدیقی اور ان کی ٹیم کو بھی زیر تفتیش انکوائری میں‌ شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی ہے، جسے تفتیشی افسر نے منظور کرتے ہوئے انہیں از سر نو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، مزید دستاویزی ثبوت میں زیر تعمیر عمارات کی تصاویر کے ساتھ امتیاز شیخ اور دیگر چار اہلکاروں کو کرپشن کرنے پر شوکاز نوٹس سمیت انتہائی اہم نوعیت کے ثبوت منسلک کئے گئے ہیں، اینٹی کرپشن کی جانب سے اس انکوائری کو حتمی انجام تک پہنچانے اور ACEرولز کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے-