مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس ساڑھے 11 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا جس میں میاں نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر اراکین بطور تجویز اور تائید کنندہ نواز شریف کو پارٹی کا قائمقام صدر بنانے کی قرارداد پیش کریں گے۔ 28 مئی کو جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں نئے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے اراکین کی نامزدگی کی جائے گی اور الیکشن شیڈول بھی جاری ہوگا۔