ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا ہے کہ ضلع سانگھڑ کے بچے ہماری اولاد کی طرح ہیں اور بیماریوں سے محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے۔ پولیو اور خسرہ و روبیلا مہم کی نگرانی کے لیے موثر انتظامات کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج اپنے کام میں مزید بھتری لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 3 جون سے 7 جون تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مزید کہا کہ مائیکرو پلان پر عملدرآمد کیا جائے اور ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے پلان ترتیب دیا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایریڈیکیش پولیو کمیٹی کے تمام ممبران یوسی ایم اوز اور ایریا انچارج بھی موجود تھے۔