ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر ممنوعہ ، غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. گزشتہ 2 روز کے دوران ایف آئی اے پشاور زون کی 13 چھاپہ مار کاروائیاں، چھاپہ مار کارروائیاں کٹلانگ بازار مردان، کوہاٹ روڈ پشاور اور ہری پور میں واقع مختلف میڈیکل سٹورز پر کی گئیں، چھاپہ مار کاروائیوں میں ڈرگ انسپکٹر بھی ہمراہ، چھاپہ مار کاروائیوں میں بڑی مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات برآمد، برآمد ہونے والی ادویات میں رواٹینیکس، رواچل، ازومیکس، فیناپٹکس ڈراپس، کیپ کنٹور، ایٹم ایفوسول، زیٹا مڈ، لیٹاپ، ہیکسون، لیوٹرا، ٹیگرل، پروویٹ ایس شامل، مذکورہ ادویات کو قبضے میں لے کر نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا گیا. ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی گئیں، ایف آئی آر کا اندراج ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا