کمشنر کراچی نے بکرے اور گائے کے گوشت قیمت مقرر کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر کراچی نے بکرے اور گائے کے گوشت قیمت مقرر کردی۔ گائے اور بکرے کےگوشت کی فی کلو قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بکرے کا گوشت 1540 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ گائے کا گوشت بغیر ہڈی 795 روپے جب کہ ہڈی کیساتھ 635 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ بچھیا کا گوشت بغیر ہڈی950 روپے ہڈی کےساتھ 800 روپےفی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر کی مارکیٹوں میں گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ بعض علاقوں میں بچھیا کا گوشت 11 سو روپے جب کہ بکرے کا گوشت 2000 سے زائد روپے فروخت کیا جارہا ہے۔