تھانہ سولجر بازار پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دورانِ گشت کاروائی کرکے گٹکا ماوا سپلائر/فروش ملزم نادر ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 100 پیکٹ تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گٹکا ماوا سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل نمبری KPC-9120 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 27/2023 بجرم دفعہ 3/4/8(i) سندھ گٹکا ماوا ایکٹ میں تھانہ سعیدآباد سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔