اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں، افغان شہریوں کی جعل سازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش ناکام۔ 02 افغان شہریوں سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں مومازئی اور عثمان نامی 2 ایجنٹ بھی شامل، ملزمان کو شبقدرہ میں واقع نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم مومازئی نے خود کو 2 افغان شہریوں کا والد ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی۔ عثمان نامی ایجنٹ نے شناختی کارڈز کے حصول کے لئے معاونت کی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔