ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایجوکیشن سیکشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر فائننس امنہ منظور سے ایسوسییشنز کے جنرل سیکرٹری منظور احمد، ہنا حامد، روپیہ طارق سے ملاقات

(ایچ آراین ڈبلیو) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایجوکیشن سیکشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر فائننس امنہ منظور سے ایسوسییشنز کے جنرل سیکرٹری منظور احمد، ہنا حامد، روپیہ طارق سے ملاقات کی ملاقات میں ملازمین کے ٹائم اسکیل یا اپگریڈیشنز کے ارڈر ہو گئے ہیں اور ان کی پے فکسیشن نہیں ہوئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فائننس نے کہا کہ جتنے بھی ملازمین کے ارڈر ہوئے ہیں وہ اپنے ارڈر کی کاپی اور ایپلیکیشن ہمارے پاس جمع کروا دیں ۔ انشاءاللہ اس مہینے تمام ملازمین کی پے فکسیشن ہو جائے گی جن کے ارڈر نکل چکے ہیں میڈم امنہ نے کہا کہ کسی بھی ملازمین کو اگر پے فکسیشن کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھ سے مل سکتا ہے مجھے درخواست دے سکتا ہے۔ ایسوسییشن اور یونائٹڈ یونین میڈم امنہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری احکامات دیے، ایسوسییشن اور یونائٹڈ یونین کی یہ کاوش ہے کہ پے فکسیشن پہلے ایڈمن برانچ کرتی تھی جس وجہ سے ملازمین کی پے فکسیشن التوا کا شکار رہتی تھی۔ سیکرٹری بورڈ سے درخواست کی گئی کہ پہلے کی طرح پے فکسیشن اکاؤنٹ سیکشن کر دے جس طرح ہیڈ افس میں ملازمین کی پے فیکسیشن اکاؤنٹ سیکشن کرتا ہے تاکہ ملازمین کو بروقت ان کے بقایہ جات مل سکیں سیکرٹری نے ملازمین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پے فکسیشن کے ارڈر اکاؤنٹ سیکشنز کو کر دیے۔