گجرات میں بارش سے کوارٹر کی چھت گر گئی، 02 بچے جاں بحق

گجرات (ایچ آراین ڈبلیو) گجرات کے نواحی گاؤں پہاڑے میں بارش سے کوارٹر کی چھت گرگئی، جس کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر د بچے جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق بچوں کی عمریں 5سے 8سال کے درمیان تھیں،حادثہ گاؤں کے پرائمری سکول سے ملحقہ پرائیویٹ کوارٹر میں پیش آیا۔ دوسری جانب گجرات شہر میں ہونے والی بارش نے شہر کو ڈبو دیا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا سیوریج نظام جواب دے گیا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔