11 محرم الحرام نبی سر روڈ سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس، پر امن طریقے سے اپنی منزل کی طرف رواں

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) آج 11 محرم الحرام 2024 کو نبی سر روڈ سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی حِصار میں پر امن طریقے سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ماتمی جلوس لوری امام بارگاہ نبی سر روڈ سے اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس مدد لوری امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر جلوس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کیۓ گۓ ہیں۔ ایس ڈی پی او کنری زین رضا بلوچ، ایس ایچ او نبی سر جلوس کے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ موجود ہیں۔