پنجاب میں مون سون سسٹم کمزورپڑ گیا، گرمی میں اضافہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کمزور پڑگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کمزور پڑنے کے بعد لاہور میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ لاہور اور پنجاب کے دیگراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ لاہور میں آج شام گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت اور حبس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون سسٹم کے زیراثر بارشیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی تھی۔