نارتھ ناظم آباد بلاک M میں‌ غیرقانونی بینک کی تعمیرات، نواب منگریجو سرپرست

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ میں غیرقانونی تعمیرات کا سیلاب نہ تھم سکا، ہر علاقہ کے افسر نے غیرقانونی تعمیرات کے دروازے کھول دئیے تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے بلڈنگ انسپکٹر نواب منگریجو کی سرپرستی میں غیر قانونی بنک کی تعمیرجاری، ضلع کے ڈائریکٹر جلیس صدیقی کی بھرپور حمایت پر نارتھ ناظم آباد ڈسڑکٹ سینٹرل پلاٹ نمبر SD-25 بلاک M میں غیر قانونی بنک بن رہا ہے بھاری رشوت کے عوض بنک کی تعمیر دن رات جاری، بینک کے ٹھیکیدار نے تعمیرات کا پر لگا دئیے، مبینہ طور پر نواب منگریجو نے ڈھائی ملین کے عوض اس غیرقانونی تعمیرات کا پیکیج لیا ہے اور علاقہ مکینوں کی شکایتیں ردی کی ٹوکری کی نذر کی جارہی ہیں-