لاہور کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آسمان پر بادل موجود رہیں گے، دن کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، حبس کی کیفیت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا، وقفے وقفے سے ہوا چلتی رہے گی، شہر کا ابر آلود موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 170 تک ہے۔