گلشن اقبال بلاک 3 میں 400 گز کے پلاٹ پورشن، ایس بی سی اے چار ملین کا رشوت لے کر خاموش

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر بی 73 گلشن اقبال بلاک 3 میں رہائشی پلاٹ پر یونٹ پورشن کی دھڑلے تعمیر، بلڈر راشد نے بی کیٹیگری پر جہاں گراؤنڈ پلس ون کی بنگلہ کی تعمیر کی اجازت ہوتی ہے وہاں بلڈر نے گراؤنڈ پلس 2 کی تعمیر کرکے تعمیراتی قوانین کو پاؤں تلے روند ڈالا اور ان قوانین کے کسٹوڈین ادارہ ایس بی سی اے نے مبینہ طور پر چار ملین رشوت وصول کرکے چشم پوشی اختیار کر لی، بلڈر راشد نے اپنی غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری ٹھیکہ دار منیر اور نعمان کے سپرد کی ہے، علاقہ مکینوں نے اس ضمن میں‌ متعدد بار ڈی جی عبدالرشید سولنگی کو تحریری شکایتیں جمع کرائی ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کرپشن اتھارٹی نے کرپشن کو فروغ دیتے ہوئے ان شکایتوں کی ردی مقامی پان فروشوں کو فروخت کر دی اور اب یہ شکایتیں عوام کو پان کی پڑیا کے ساتھ مفت مل رہی ہیں، جبکہ بلڈر نے باہر سے ایلیوشن تیار کر کے اپنی تعمیرات کو پرانی دکھانے کی غرض سے لنڈے کے کپڑے ٹانگ دئیے ہیں جبکہ اندر فنشنگ کا کام دن رات جاری کر کے کام مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے