کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال میں رہائشی پلاٹوں پر پورشن مافیا کو چھوٹ مل گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گلشن اقبال تعمیراتی قوانین کی پاسداری کرنے کے بجائے قوانین کی پامالی کی سہولت کار بن گئی، مبینہ پر کروڑوں روپے رشوت کی وصولی کرکے پلاٹ نمبر A-451 بلاک 1، پلاٹ نمبر A-4 بلاک 5، پلاٹ نمبر A-209 بلاک 5 اور پلاٹ نمبر A-508 بلاک 5 کے رہائشی پلاٹوں پر مکان کے نقشہ پر فلیٹس/ پورشن بنائے جارہے ہیں، گلشن اقبال کا علاقہ جو اس وقت ویسے ہی پانی کی کمی اور سیوریج لائن کی تباہ حالی کا شکار ہے وہاں ایک ایک پلاٹ پر تین پورشن بنا کر علاقہ میں رہنے والوں کی زندگی اجیرن کی جارہی ہے اور اس کے ذمہ دار ایس بی سی اے کے رشوت خور افسران ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف اپنی جیبوں میں نوٹ بھرنا رہ گیا ہے، ایچ آراین ڈبلیو نے اس ضمن میں تعمیراتی قوانین پر کام کرنے والے ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال سے بات کی تو انہوں نے زور دیا کہ علاقہ مکینوں کو اس پورشن مافیا اور ان کے سرپرست ایس بی سی اے اہلکاروں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ضروری ہے اور وہ ایسے تمام مقامی افراد کی فری قانونی معاونت کرنے کو بھی تیار ہیں جو اپنے گلیوں میں بننے والی غیرقانونی تعمیرات پر آواز بلند کرنے کے خواہشمند ہیں، اور ان بلڈروں اور ذمہ داری ایس بی سی اے اسٹاف کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ میں کرمنل کیس جمع کرائیں گے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کریں گے- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ گلشن اقبال میں اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان عرف شانو، عدیل قریشی، بلڈنگ انسپکٹرعابد شاہ ، قربان جمالی اور دانش ناریجو پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رشوت بٹورنے میں مصروف ہیں، اور اوپر تک رقم پہنچا کر اپنے ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور ڈائریکٹر آصف رضوی کی آںکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں، کیونکہ ان کے حلوے مانڈے انہی رشوت خوروں کی مرہون منت چل رہے ہیں-
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments