تھانہ بریگیڈ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم محمد سلیم عرف مامو ولد صغیر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فرختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔