کراچی، بغیر سفری ریکارڈ بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف علی فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سال 2015 میں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گیا تھا جبکہ بیرون ملک کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔