چیئرمین مورڑومیر بحر علی اکبر نے اسسٹنٹ کمشنر ندا ثمن، کے ہمراہ مورڑومیر بحر کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ کے احکامات پرچیئرمین مورڑومیر بحر علی اکبر نے اسسٹنٹ کمشنر ندا ثمن، کے ہمراہ مورڑومیر بحر کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا چیئرمین مورڑومیر بحر ، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پراچہ چوک،شیرشاہ کباڈی بازار اور گلبائی کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کیا گیا ٹاون چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورڑومیر بحر کی حدودمیں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بر ی طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ عوام کو آمدورفت میں تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تجاوازت کے خاتمہ کیلئے مین شاہراہوں سے ٹھیلے پتھاروں بازاروں اور دوکانوں کے سامنے اور اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے اس موقع میں موجود ڈائریکٹر لینڈ حبیب لاشاری نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور چیئرمین مورڑومیر بحر کی ہدایت پر تجاوزات کیلئے آپریشن کیا جارہا ہےجبکہ مورڑومیر بحر ٹاؤن کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔