تنخواہ دارطبقے پرانکم ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان بزنس کونسل نے پاکستان اور بھارت کے تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کا موازنہ کیا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان کی لاکھ روپے تنخواہ بھارتی روپوں میں 30030 ہزار روپے بنتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ روپے کمانے والے پر سالانہ ٹیکس30 ہزار جبکہ بھارت میں 3018 پاکستانی روپے ہے، پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس ایک لاکھ 20ہزار ہے اور بھارت میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 12ہزار27 پاکستانی روپے ہے۔پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹیکس نظام مساوی نہیں ہے، پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو اپنی زائد ادائیگی سے بہتر مول بھی نہیں مل رہا۔