بجلی،پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا تسلسل قبول نہیں، ڈاکٹر نگہت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے عارضی بیت الحمزہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آئے تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور اسکے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم میں ہونے والے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ یہ وقت ملک کو ترقی یافتہ بنانے سے کہیں ضروری عوام کو خوشحال بنانااہم ہے جس کیلئے بہتر معاشی پالیسیاں بنانے اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے صنعتی سیکٹر میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے ناکہ ان پر یوٹیلٹی اور ٹیکسز کی مد میں نت نیا بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح ملکی وسائل کو بروئے کار لانے کے بجائے IMFکا دروازہ کھٹکھٹانے پر انحصار کرتی دکھائی دیتی ہے جن کیلئے IMFکی سخت گیر پالیسیاں بھی کوئی معنٰی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی جانب سے بیرونی مالیاتی اداروں سے قرضوں کے حصول کیلئے ہونے والا ہرمحاہدہ نہ صرف مہنگائی کا طوفان برپا کردیتا ہے بلکہ ملکی اثاثہ جات اور فیصلوں کا اختیار بھی آہستہ آہستہ بیرونی مالیاتی اداروں کے اختیار میں جاتا دکھائی دے رہا ہے جو ملکی سلامتی تک کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی کے طوفان میں گھیرا ہواہے ایسے میں بجلی، گیس اوربھر پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ نہ صرف گھریلوں صارفین کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ صنعتی سیکٹربھی شدید معاشی بدحالی کا شکار بنتا جارہا ہے جس سے بیروزگاری اور لاقانونیت میں ہونے والا اضافہ ایک نئے محاذکادروازہ کھول رہا ہے جسے فی الفور بند کرنا ہوگا۔