محکمہ داخلہ سندھ کا تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا گیا.
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ میں‌کہا گیا ہے کہ سندھ میں رہنے والے تمام سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
سیکیورٹی متعلقہ پالیسی یا پھر ڈیژنل اور صوبائی تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی جانب سے مخصوص حالات کو مدنظر رکھ کردی جائے گی.
ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور پولیس افسران کو بھی متعلقہ پالیسی کے تحت سیکورٹی دی جائے گی.
کسی بھی ریٹائر افسر کو غیرضروری یا غیر قانونی طریقے سے سیکیورٹی یا سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.