کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) کیپٹن راجا محمد سرور شہید (نشان حیدر) کا 74 واں یوم شہادت آج ( 27جولائی) منایا جائے گا۔ راجا محمد سرور 10نومبر1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے،راجہ سرور نے 15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی۔ 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے، 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔