انٹرامتحانات میں سختی شروع،نقل مافیا کیخلاف ایکشن شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں انٹرامتحانات میں سختی شروع ہوگئی۔ نقل مافیا کیخلاف حکومت، انتظامیہ، پولیس،انٹربورڈ سب متحرک ہو گئے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکزکا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق امتحانات میں موبائل فون پرپابندی ، گیٹ پر امیدواروں کی تلاشی ، غیر متعلقہ افراد کی انٹری بند ، انٹر امتحانات میں نقل کی روک تھام کے معاملے پر اجلاس ختم ہوا تو ایکشن شروع کر دیا گیا ۔ کراچی میں صبح سویرے امتحانی مراکز پر ٹیمیں پہنچ گئیں ۔واضح رہے وزیراعلی سندھ نے چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد ، کمشنر کراچی اور دیگر حکام کے ہمراہ طوفانی دورے کئے ۔ اسلامیہ کالج پہنچے جہاں صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نقل مافیا کو اب نہیں چھوڑیں گے ۔ مراد علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ اگلا پڑائو شارع فیصل کا کیا جہاں عائشہ باوانی کالج پہنچے اور ٹیم سے امتحانی مرکز کی تفصیلات معلوم کیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ٹیمیں ، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی اور دیگر حکام حرکت میں آئے تو امتحانی مراکز پر سختی دیکھنے میں آئی ۔ پولیس کی نفری بھی سینٹرز کے باہر موجود رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں