رشتہ نہ دینے پر سگے ماموں کے بیٹے کیا کیا، پڑھئے اس نیوز میں

حافظ آباد (ایچ آراین ڈبلیو) رشتہ نہ دینے کی بنا پر سگے ماموں کے بیٹے نے محلہ پیر کالے شاہ کے رہائشی ارشد محمود اور اسکے چار بچوں کو نشہ آور مشروب پلا موقع سے فرار. حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا. تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی علاقہ محلہ پیر کالے شاہ کے رہائشی ارشد محمود کے گھر قریبی رشتہ دار شعیب نامی شخص رات کو گھر میں آیا اور جھانسہ دے کر گھر میں موجود چار بچوں اور ان کے باپ کو نشہ آور مشروب پلا کر خود موقع سے فرار ہو گیا. گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی جن کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر علاج جاری ہے. وجہ عناد یہ تھی کہ کچھ روز قبل شعیب نامی شخص کو اس کے ماموں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا جبکہ پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے، پولیس تھانہ سٹی نے زہریلا مشروب پلانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں