پانامہ لیکس،تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کا باضابطہ اجلاس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاناما لیکس معاملے پرتحقیقات کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کا باضابطہ اجلاس ہوا-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نیب کے ڈائریکٹر عرفان منگی شریک نہیں ہوئے جبکہ دیگرشرکا میں سٹیٹ بینک کے عامر عزیزاورایس ای سی پی کے بلال رسول ، آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان سعید اور ایم آئی کے بریگیڈئیر کامران خورشید شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس معاملے پر تحقیقات اور کام کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا جائے گا ۔ کیس میں معاونت کیلئے ایف آئی اے اور نجی شعبہ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلے اور فی الحال دستیاب مواد کا تفصیلی جائزہ بھی لے گی ۔ کیس کا جو مواد بیرون ملک موجود ہے اس تک رسائی کیلئے متعلقہ وزارتوں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں