وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت میں کرپشن کے کیسزاینٹی کرپشن کو دینے کی ہدایت کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس میں صوبائی وزیر صحت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر شریک ہوئے- اجلاس میں 16 بلین روپے کا ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتالز کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا گیا- منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیسز انٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور منصوبے کا پی ڈی فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا- اجلاس میں وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ہیلتھ کوارٹر اسپتالز اور ڈسٹرکٹ ٹراما سینٹرز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں معیاری اور بہتر کام وقت پر دیکھنا چاہتا ہوں-

اپنا تبصرہ بھیجیں