ایرانی فوجی سربراہ کی جانب سےپاکستان پرحملوں کی دھمکی پر گہری تشویش ہے، اورنگزیب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی فوجی سربراہ کی جانب سےپاکستان پرحملوں کی دھمکی پر گہری تشویش ہے.مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پرحملہ درحقیقت پاکستان کی خودمختاری پرحملہ تصورکیاجائےگا- ایران خطے میں شرانگیزی پھیلانےکےبعدوطن عزیزکوبھی غیرمستحکم کرناچاہتاہے.علامہ اورنگزیب فاروقی نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی فرقہ وارانہ بنیادوں پروطن عزیزمیں خون کی ہولی کھیل چکالہذاپاکستان میں مداخلت کےبہانے تلاش کرنے سےبازرہے. ایران کی جانب سےپاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کاالزام افواج پاکستان کی قربانیوں اورکارکردگی پرکاری ضرب ہے. ایران اسلامی فوجی اتحادمیں جنرل راحیل کی سربراہی سےبوکھلاکرپاکستان کودھمکیاں دےرہاہےجس سےایرانی عزائم واضح ہوچکے.علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ایران نےاگرسرحدی حدودکی خلاف ورزی کی توانشاء اللہ قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ ہوکرمنہ توڑجواب دےگی. متحدہ ٹارگٹ کلرز،کلبھوشن اور عزیربلوچ کےپکڑےجانےکےبعدایرانی عزائم خاک میں ملتےنظرآرہےہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں