ٹنڈوالہ یارٹریفک حادثہ،خواتین،بچوں سمیت 23 افراد زخمی

ٹنڈوالہ یار(ایچ آراین ڈبلیو) سنجرچانگ روڈ پردرگاہ سمن سرکارسے زیارت کے بعد واپس آنے والے زائرین کی مزدا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹنڈوالہ یار اسپتال پہنچایا۔ جہاں چار زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی چیئرمین مخدوم علی محمد ولھاری نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں