لاڑکانہ کا پریمی جوڑا، تحفظ کے لئے دربدر، پریس کلب پہنچ کر دہائی

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو)‌ چار دن پھلے ھائی کورٹ لاڑکانہ میں پیار کی شادی رچانے والا پریمی جوڑا تحفظ کے لیئے پریس کلب پہنچ گیا۔ لکی غلام شاہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے ضمیر مھر اور پروین مھر نے کھا کہ ہم نے اپنے مرضی سے پیار کی شادی کی ہے۔لیکن لڑکی کے ورثہ جس میں اس کا باپ غلام قادر اور مامو وزیر راضی نھیں کیونکہ وہ لڑکی پروین کو پیسوں کے عیوض بیاہ کرانا چاہتے ہیں لیکن لڑکی نے اپنی مرضی سے اپنے ماسات ضمیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔لڑکی پروین نے مزید کھا کہ میری پہلی شادی ایک معذور سے پیسوں کے عیوض کرائی گئی تھی جس سے طلاق لینے کی بعد میں ایک سال دارلامان میں تھی۔وھاں سے نکلتے ہی میں نے اپنے ماسات ضمیر سے کورٹ میں شادی کی ۔اب ہمییں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارھی ہیں۔انھوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کرتے ہوئے کھا کہ ان کو اپنے ورثہ سے خطرہ ہے جس سے ان کو تحفظ دلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں