ٹیکس نا دینے والے بڑے مگرمچھوں کے خلاف گھیرا تنگ، فہرستیں‌ طلب

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) حکومت نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا. اس سلسلے میں‌فہرستیں‌طلب کرلی گئی ہیں. ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ، ایف بی آر کی جانب سےبڑے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر نے ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹاپ 20ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرستیں بقایاجات کی معلومات طلب کرلی ہیں۔ان احکامات کے بعد ملک بھر میں فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فہرستیں مرتب کرکے ایف بی آر ہیڈکوارٹرارسال کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں