کراچی پولیس کا ایکشن، ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں‌تیز کردیں. کراچی پولیس نے ڈکیتیوں‌میں ملوث گروہ کے تین کارندوں‌ کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا. ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیت گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے. ملزمان کی گرفتار ٹیکنیکل انٹیلی جنس بنیاد ہر عمل میں آئی. گرفتار ملزمان میں علیشان،فرحان اور خالد محمود شامل ہیں. ملزمان نے ساوتھ زون میں سترہ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے. ڈی آئی جی کے مطابق 19 ستمبر کو کامران نامی شخص سے دو کروڑ روپے لوٹ لئے گئے تھے. جناح پوسٹ گریجویٹ کی پارکنگ میں واردات کی گئی تھی. پولیس نے واردات میں چھینی گئی رقم میں سے تیس لاکھ روپے برآمد کئے ہیں. ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں‌. ایک علیحدہ کارروائی میں‌ اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے. ملزمان نے عزیز بھٹی سے پیتالیس موبائل فون اور ایک لاکھ روپے چھینے تھے ملزمان کے قبضے سے چند موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں..

اپنا تبصرہ بھیجیں