نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، کل لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) مشکلات کے بھنور میں‌پھنسے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا. وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور وہ کل لندن روانہ ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی لیکن ان کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔ نواز شریف کو صرف ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نواز شریف کل صبح 10 لندن بجے روانہ ہوں گے۔ ایوی ایشن زرائع کے مطابق قطر سے ایئر ایمبولینس صبح پونے 9 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچ جائے گی جس کے لیے علامہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ ایئر ایمبولینس شریف خاندان کو لے کر حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی اور نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی شرائط معطل کرتے ہوئے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور صحت بہتر نہ ہونے پر اس مدت میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں