بچے سے درندگی اورویڈیو بنانے والے 3 سفاک ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌پولیس نے معصوم بچے سے درندگی کرنے اور ویڈیو بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا. عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں نے 12 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گھناؤنے ملزمان نے نہ صرف متاثرہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی بلکہ اس کی موبائل فون سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرایا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ گرفتار ملزموں میں اویس، عماد اور اسماعیل شامل ہیں جنہیں ایسٹ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں