عمران کی پہچان یوٹرن اور منافقت ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق ہوں۔ ٹوئٹرپیغام میں بلاول نے کہا کہ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں، تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہےہو۔ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرین ہے، منافقت ہے اور کٹھ پتلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹر وے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لبرل نہیں، لبرلی کرپٹ ہیں۔عمران خان نے کہا تھا کہ جس کو ڈر لگا ہوا تھا وہ کرپشن میں پکڑا جائے گا کنٹینر پر کھڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں