نیا کاروباری ہفتہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 411 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 38 ہزار 453 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح کاروبار کے آغاز کی 37 ہزار 584 پوائنٹس رہی۔ کاروبار کے دوران حصص کے حجم میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور 12 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 26 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جے ایس گلوبل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں ملے جلے رجحان کے باوجود آل شیئرز انڈیکس میں حصص کا حجم 46 کروڑ 60 لاکھ رہا جبکہ شیئرز کی اوسط مالیت 15 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے کاروبار کا حجم 24 مئی 2017 کے بعد سب سے زیادہ 46 کروڑ 60 لاکھ شیئرز رہا جو روزانہ کی بنیاد پر 26 اعشاریہ 3 فیصد زائد ہے۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب (بی او پی) کے 3 کروڑ 80 شیئرز کا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں