اچھی خبر اآگئی ،اٹلی پاکستان میں 4 کروڑ یوروسرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں‌ کو غیر ملکی سطح‌پر پذیرائی مل رہی ہے اور اب اٹلی نے پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے. پاکستان میں‌اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے پاکستان میں 4 کروڑ یوروز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اٹلی کی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ساتھ ایک ہفتے طویل غربت مٹاؤ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں‌اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی نوجوانوں کی فلاح و ترقی کی پالیسی میں سرمایہ کاری کی امید رکھتا ہے تا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو با اختیار بنایا جاسکے۔یہ ٹریننگ بلوچستان، خیبر پختونخوا بشمول سابقہ قبائلی علاقوں کے نواجواں کے لیے خصوصی طور پر کی جائیں گی تاکہ اس علاقے کی میں سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔ اٹلی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ پروگرام ملک بھر کے 14 اضلاع کی 38 یونین کونسل میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں اطالوی ایجنسی کے ساتھ ساتھ دیگر 17 شریک ادارے بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں