بلاول بھٹو سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر شدید ناراض

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی نے پارٹی چیئرمین کو بھی ناراض‌ کردیا ہے. بلاول بھٹو نے وزراء کی ناقص کارکردگی پربرہم ہوتے ہوئے وزرا کو سدھرنے کی وارننگ دے دی ہے.. انہوں نے کہا کہ وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں ، پارٹی کے پاس بہت آپشنز ہیں اوراب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا. بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں 2 الگ اجلاس ہوئے، پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، اسپیکرآغا سراج درانی، مرتضیٰ وہاب اورناصر حسین شاہ شریک تھے، نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔دوسرے اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا، انہوں نے وزیر بلدیات، ٹرانسپورٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے محکموں کی کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے بعض وزرا کو نام لے کر وارننگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں