سینئر وکیل لیاقت علی حامد میئونےکراچی بار میں نائب صدر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی بار ایسوسی ایشن میں انتخابات برائے 2020 کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس سلسلے میں سینئر وکیل لیاقت علی حامد میئو نے انتخابات میں نائب صدر کے عہدے کے لئے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ۔جس کی وکلاءکی ایک بڑی تعداد نے زبردست حمایت کی ہے۔اس سلسلے میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی حامد میئوایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی بارکواب گروپوں کی سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ اوروکلاءاپنےووٹ کا استعمال گروپ وابستگی سےبےنیازہوکرکریں اور ایسے امیداوار کا انتخاب کریں جو ایک عام وکیل کی مشکلات کا ادراک رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ اب وکلاءحضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جنہیں وہ سابقہ انتخابات میں نسل در نسل منتخب کرتے آئے ہیں اگر ان کی جو خدمات سے مطمئن ہیں تو بے شک انہیں ہی ووٹ دیں لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں ان رہنماﺅں نے عام وکیل کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا ہے تو وہ نئے چہروں کو منتخب کرکے انہیں بھی آزمائیں اس موقع پروکلاءکی ایک کثیرتعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ جس میں باسط علی خان ایڈووکیٹ ، راجہ عبدالفتاح ایڈووکیٹ،محمد حیات ایڈووکیٹ ،حجت الرحمن ایڈووکیٹ،ابراہیم ایڈووکیٹ،ناہیدایڈووکیٹ، شاہد خان ایڈووکیٹ،آفتاب احمد ایڈووکیٹ، ارشد مغل ایڈووکیٹ اور ندیم احمد جمال ایڈووکیٹ کے نام نمایاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں