امریکا کی اسرائیل نوازی، فلسطین میں‌ یہودی آباد‌کاری‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌قانونی‌قرار‌دے‌دی

غزہ (ایچ آر این ڈبلیو) امریکا نے اسرائیل نوازی میں ساری حدیں‌ پار کرلیں. مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے بعد ایک اور گھناونا قدم اٹھاتے ہوئے فلسطینی علاقوں‌میں قائم یہودی بستیوں‌کو قانونی قرار دینے کا اعلان کردیا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی آبادکاری کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کے اس اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں سمجھتا۔ اور اس تنازع کا فیصلے کرنے کا اختیار صرف اسرائیل اور فلسطین کو ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف اپنے پیشروؤں کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آبادکاریوں سے متعلق امریکی موقف میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آئند تبدیلی قرار دیا ہے دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے امریکا کی نئی پالیسی کو دھونس اور دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی ضد کے آگے عالمی قوانین کو بھی تہہ و بالا کردیا ہے۔ امن پسند امریکی عوام بھی اس پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔ مغربی کنارے کا علاقہ ایک دن مکمل طور پر فلسطین کا حصہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں