ڈیفنس پولیس کی کارروائی،قیمتی گاڑیوں سے سامان چرانے والے عناصرگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس پولیس کی کارروائی قیمتی گاڑیوں سے نایاب سامان چرانے والا عناصر ڈیفنس پولیس کی گرفت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آٸ جی کراچی غلام نبی میمن کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ساٶتھ شیراز نظیر کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ ڈیفنس کے علاقے سے گاڑیوں سے قیمتی سامان نکالنے والے عناصر کو دپوچلیا ملزم نصراللہ ولد امان اللہ کے قبضے سے گاڑیوں کی بیٹریاں برآمد ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیجز سے عمل میں لاٸ گٸ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے مطابق ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے قیمتی سامان مہارت سے نکالنے کی وارداتيں سر انجام دے چکا ہے ملزم سے مزید پوچھ کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں