پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(ایچ آراین ڈبلیو) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالتی استفسار پر رجسٹرار نے بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ جس پر جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ آج پرویز مشرف کے وکیل کو دلائل کیلئے تیسرا موقع دیا تھا، استغاثہ نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے جو ہمارے لیے کافی ہیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ پرویز مشرف کے وکیل چاہیں تو تحریری دلائل 26 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ کیس کا فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کی کارروائی شروع کرائی تھی تاہم اس وقت پرویز مشرف دبئی میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں